ضلعی انتظامیہ لاہور 255 جگہوں پر انسدادِ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن، خلاف ورزی پر 5 مقدمات درج، خلاف ورزی کرنے والی 138 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل

48 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 37 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کی چیکنگ کی گئی اور 255 جگہوں پر انسدادِ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا اور خلاف ورزی پر 5 مقدمات درج کئے گئے ہیں. خلاف ورزی کرنے والی 138 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل کئے گئے ہیں اور خلاف ورزی پر 67 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں. اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 988 مقامات کی چیکنگ کی اور دوران چیکنگ 38 خلاف ورزی پائی گئی ہے. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے 570 مقامات کی چیکنگ کی اور 19 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا اور 3 مقدمات درج کروائے گئے. اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے 928 پوائنٹس میں سے 37 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی. اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 16 مقامات میں سے 7 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 190 مقامات چیک کئے اور 12 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی اور اسسٹنٹ کمشنر راوی نے 700 پوائنٹس کا معائنہ کیا، 31 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی. اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے 385 مقامات کا دورہ کیا اور 39 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا. اسسٹنٹ کمشنر واہگہ نے 230 مقامات کی چیکنگ کی اور 10 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی. اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے 740 پوائنٹس چیک کئے اور 31 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا. اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 290 مقامات پر انسپیکشن کی، 11 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسموگ کے تدارک کیلئے کوشاں ہے اور شہری تعاون کریں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام اسموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر اسموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں. انہوں نے کہا کہ صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح، فضائی آلودگی شہریوں میں صحت مسائل کا باعث بن سکتی ہے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ تاجر برادری اسموگ اور فضائی آلودگی کے اثرات کم کرنے میں تعاون کریں، ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری کسی بھی قسم کی متعلقہ معلومات کے حصول یا شکایت کی صورت میں ڈی سی آفس کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر واٹس ایپ میسج یا ڈی سی آفس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میسج یا کمپلینٹ کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button