چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نےصوبائی سیکریٹری مواصلات و تعمیرات عامہ سبطین احمد کے ہمراہ دیامر گوہرآباد کا دورہ کیا ،ان علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے کام کی رفتار کا جائزہ، بروقت تکمیل کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری مواصلات وتعمیرات عامہ نے محتلف پراجیکٹ ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی و جامع بریفنگ دی۔

کمشنر دیامر خورشید عالم ،ڈی آئی جی دیامر فرخ رشید،ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد، چیف انجینئر دیامر استور ڈویژن وزیر غلام رسول سمیت دیگر متعلقہ اعلٰی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے- چیف سیکرٹری نےکام کی رفتار کا جائزہ، بروقت تکمیل کیلئے ضروری ہدایات دی اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا- اس موقع پر ابرار احمد مرزا نے گفتگو کرتے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے، متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کر کے جائزہ لیں،ترقیاتی منصوبوں میں معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ، ناقص میٹریل کی نشاندھی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔






