شادمان میں ماڈل کارٹ (ریڑھی بازار) کا قیام،ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا کا جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شادمان میں ماڈل کارٹ ریڑھی بازار کا دورہ کیا۔ شہر کے مختلف 19مقامات پر ماڈل کارٹ ریڑھی بازار قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں ریڑھی بانوں کو یکساں ڈیزائن کی ریڑھیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ریڑھی بانوں کے کاروبار کا تحفظ ہے۔ماڈل کارٹ ریڑھی بازاروں کے قیام سے عارضی تجاوزات کا خاتمہ ہوگا، جس سے ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری آئے گی اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ یہ اقدام نہ صرف ریڑھی بانوں کے لیے باعزت روزگار فراہم کرے گا بلکہ لاہور کی سڑکوں پر نظم و ضبط بھی قائم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button