شہر کے کونے کونے کو چمکانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔ لاہور کے تمام 9ٹاؤنز میں صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی خود فیلڈ میں متحرک ہیں۔ مختلف علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران بابر صاحب دین نے گلی محلوں، چھوٹے بڑے بازاروں میں مینوئل سویپنگ یقینی بنانے،سڑکوں پر موجود یو ٹرنزاور فیروز پور روڈ پر موجود پلوں پر واشنگ کے احکامات جاری کیے۔شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے کمرشل مارکیٹس کی صفائی صبح 8 بجے سے قبل مکمل کرنے،فیروزپور روڈ، پیکو روڈ، ٹاؤن شپ مارکیٹ کی سروس لینز پر مینوئل سویپنگ بہتر بنانے،جنرل ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال، چلڈرن ہسپتال کے باہر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کرنے،فلیٹ مینجرز کو اپنی گاڑیوں کی ریگولر انسپکشن یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں جبکہ چونگی امر سدھو، شنگھائی پل، کماہاں، نشتر ٹاؤن، یوحنا آباد،مادر ملت روڈ، گرین ٹاؤن، باگڑیاں میں بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود ہیں۔لاہور کی صفائی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
19 گھنٹے ago
سیکرٹری بلدیات، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر،ایم ڈی واسا کا لاہور ڈویلپنمٹ پلان کی زیر تعمیر سائٹس کا دورہ
20 گھنٹے ago
WCLA Organizes a Guided Tour of the Sikh Heritage Sites ‘’Yatra’’ in Old Lahore
2 دن ago
ٹاؤن شپ میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب،وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اورایم پی اے ملک شہباز کھوکھر نے افتتاح کیا
2 دن ago
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے تحصیل علامہ اقبال زون کے مختلف مقامات کے دورے،صفائی، تجاوزات کا جائزہ
2 دن ago
*ڈی سی لاہور سید موسٰی رضا کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان پیشرفت سے متعلق اہم اجلاس تفصیلی بریفنگ*
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور تقرروتبادلے، شہزاد رسول تبدیل،ریحان شاہد کو پی ایس ٹو چیف آفیسر کا چارج دے دیا گیا
2 دن ago
سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومتی کاوشیں جاری،اے ایف ڈی اور فرنچ ایمبیسی کے تعاون سے فرنچ مشن کا ایل ڈبلیو ایم سی ہیڈ آفس کا دورہ
5 دن ago
شہر بھر میں اہم شاہراؤں،272 بس اسٹاپس، لاری اڈوں کی صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین
7 دن ago