ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل سٹی میں چھوٹا ساندہ کے پوائنٹ کا دورہ،ڈویلپمنٹ پلان میں شامل دو گلیوں میں ٹف ٹائلز کے کام کا جائزہ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل سٹی میں چھوٹا ساندہ کے پوائنٹ کا دورہ کیا اور ڈویلپمنٹ پلان میں شامل دو گلیوں میں ٹف ٹائلز کے کام ہونے کا جائزہ لیا. علاقے میں ایک خالی پلاٹ میں کوڑے کرکٹ کا ڈھیر ہونے پر استفسار پر ڈی سی لاہور نے وارننگ جاری کی اور کہا کہ خالی پلاٹ کو فی الفور کلئیر کروایا جائے، ڈی سی لاہور نے گلشن راوی ایف بلاک اطراف کا بھی دورہ کیا اور علاقے سے بینرز، فلیکسز و سٹریمرز کے مکمل خاتمے کی ہدایات جاری کیں.

انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سبزہ زار ڈی بلاک میں ایک پوائنٹ کا دورہ کیا. اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ڈی سی لاہور کو جھگیوں کے انخلاء سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خانہ بدوشوں کو فرداً فرداً کہہ کر ان کا انخلاء کیا جا رہا ہے اور رہ جانے والی جھگیوں کا بھی جلد انخلاء یقینی بنا دیا جائے گا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ جھگیوں کے انخلاء کے بعد خانہ بدوشوں کو خیمہ بستی میں آباد کیا جائے اور ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنا کر علاقے کی صفائی کو مینٹین رکھیں۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہری بھی لاہور شہر کو صاف رکھنے میں ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صفائی مشن کے لئے پوری طرح سے متحرک ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button