ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کے لیے خصوصی مہم جاری ہے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے جوہر ٹاون میں ”آر “بلاک،فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر اور”کے“بلاک کا دورہ کیااور ایل ڈی اے ملکیتی قیمتی اراضی پر تجاوزات و جھگیاں ہٹانے کے لیے جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون معظم رشید نے ڈی جی ایل ڈی اے کو جاری آپریشن کے متعلق بریفنگ دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بتایا کہ جوہر ٹاون سکیم میں ابھی تک 280 کنال سے زائد ایل ڈی اے اراضی کو کلیئر کرایا گیا ہے۔ ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی پر تجاوزات و جھگیاں بنانے کی کسی صورت اجازت نہیں ہے۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے آر بلاک اور "کے” بلاک میں واگزار و کلیئر کرائی گئی اراضی اور فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاون میں 12، 12 کنا ل کے دو پلاٹوں سے جھگیاں و تجاوزات ہٹانے کے آپریشن کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات جاری کیں کہ فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاون کی۔باونڈری پر فینسنگ لگا کر کمرشل پلاٹوں کو ڈویلپ کیا جائے اور فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کے تمام کمرشل پلاٹس کو مکمل طور پر کلیئر کروایا جائے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ہاوسنگ سیون معظم رشید اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔