چین کی طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے لئے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونگی۔ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوچکا ہے،جس کے تحت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف اگلے ماہ چین کے 8 روزہ وزٹ کے دوران بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کرینگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک چین کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ اعلی سطح وفد بھی چین جائے گا۔ خصوصی دعوت نامے میں چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ دعوت نامے میں گہرے باہمی مراسم اوردوستی کے فروغ، پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا ہے۔ دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی،میڈیکل،انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کا ر کا جائزہ لیا جائے گا۔ پنجاب اور چین کے نجی سیکٹرز کے درمیان کاروبار ی اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف دورے کے دوران چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی زعما سے بھی ملاقات کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے دورے میں پنجاب میں ترقی کے اعلی معیار، دوطرفہ تعاون کے نئے دور کے آغاز پر تبادلہ خیال کا بھی امکان ہے۔ وزیراعلی پنجاب اعلی سطح وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گی۔
Read Next
19 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
2 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
4 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
5 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
6 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago



