گوجرانوالہ:30.نومبر2024(بلدیات ٹائمز) صوبائی وزیر بلدیات میاں زیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب سمیت گوجرانوالہ ڈویژن کو آوٹ سورس کر دیا گیا ہےصوبہ بھر میں صفائی کا نیا اور بڑا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے 3۔دسمبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس عظیم منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کو آوٹ سورس کرنے کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس کے زریعےپیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر محمد شفیق،اسسٹنٹ کمشنرز،ایم پی اے عمر فاروق ڈار،چئیرمین کاشف اسمٰعیل ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر زیشان ،سی اوز جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ ،کارپوریشن حیدر علی چٹھہ ،ضلع کونسل خرم محمود،کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔صوبائی وزیر بلدیات میاں زیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فلیگ شپ پروگرام ہے اس ضمن میں تمام پارلیمنٹرینز کو آن بورڈ لیا جائے اور انکی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی 125۔ثحصیلوں کو آوٹ سروس کر دیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت صوبہ بھر کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے اس ضمن میں انتظامیہ کا اہم رول ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام اضلاع میں 100فیصد ایچ آر اور مشینری کی 100فیصد دستیابی یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں گوجراںوالہ ڈویژن پنجاب بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔حکومت پنجاب کے اس عظیم منصوبہ کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا اجلاس میں ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے کمپنیوں کو آوٹ سورس کرنے اور شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ پنجاب کو صاف ستھرا بنانا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کی استعداد کاربڑھا کر گوجرانوالہ ڈویژن کی تمام تحصیلوں اور چار اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہےگوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے علاوہ گجرات ، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں بھی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں کام کرینگی،انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کی تمام 12 تحصیلوں میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، تمام فیلڈ افسران، مربوط مانیٹرنگ سسٹم کے تحت کام کرین گے۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کریں۔ شہر اور نئے سونپے گئے ڈویژن کے ان اضلاع میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کنٹرکٹرز کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مزید احسن طریقے سے ادا کریں اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی و لا پرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔کمپنی کو فنڈز کے حوالے سے جو مسائل درپیش ہیں انہیں حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت سے درخواست کی ہے،