اسلام آباد. گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شہریار سلطان کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گلگت سکردو روڈ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی ،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت سکردو روڈ پر پیش آنے والے حادثات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں جس کے باعث گلگت بلتستان کے لوگ سفر کر دوران عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں ،آئے روز حادثات کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پایا جارہا ہے۔چئیرمین این ایچ اے شہریار سلطان نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں گلگت سکردو روڈ کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماہر انجینئرز اور این ایچ اے کی ٹیموں نے روڈ کی سروے مکمل کرلی ہے اور حادثات کی روک تھام اور روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد پی سی ون تیار کرکے وزارت منصوبہ بندی کو بھیج دیا گیا ہے اور جلد سی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں پی سی ون منظور ہوگا جس کے بعد فوری طور پر روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے کام کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے گلگت سکردو روڈ پر بلاتاخیر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت سکردو روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔جس پر چئیرمین این ایچ اے نے کہا کہ جلد سلائڈنگ ایریاز کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
ای ٹی آئی-جی بی اور محکمہ C&W کے درمیان اہم اجلاس، ترقیاتی امور پر تفصیلی غور
3 دن ago
سیکرٹری ایف پی ایس سی ڈاکٹر محمد طارق موج کی گلگت بلتستان کی مختلف اسامیوں پر جلد بھرتیوں کی یقین دہانی
3 دن ago
گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر کا الرٹ جاری،30 جنوری سے 2 فروری تک موسلا دھار بارش اور بھاری برف باری کی پیشگوئی
4 دن ago
صوبائی سیکریٹری محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ سجاد حیدر کی زیر صدارت اے ڈی پی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کااہم اجلاس
Related Articles
نگران وزر اعلی گلگت بلتستان کی ہدایت پر صوبائی وزراء کا چپورسن میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امدادی اشیاء کی تقسیم
1 ہفتہ ago
ایڈیشنل چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کو سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان کی اضافی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی
3 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کے نفاذ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
4 ہفتے ago



