ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی زیر صدارت گلاف ٹو پراجیکٹ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس

گلگت۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی زیر صدارت گلاف ٹو پراجیکٹ کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس چیف سیکریٹری کانفرنس ہال گلگت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے ذمہ دار، اداروں جن میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام، ایریگیشن اینڈ واٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،فاریسٹ اور یو این ڈی پی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے گلاف ٹو پراجیکٹ کو گلگت بلتستان کے ماحولیاتی تحفظ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر گہری دلچسپی لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت منظور شدہ منصوبوں پر عملی کام اور رواں سال کے لئے مقررہ اہداف کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد نے تمام ذمہ دار اداروں پر زور دیا کہ وہ مقررہ مدت کے اندر تمام منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ اس سے آفت زدہ علاقوں کے عوام کو ممکنہ آفات سے نمٹنے کے سلسلے میں مدد مل سکے۔ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت کیے جانے والے اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button