لاہور کی تحصیلوں کی تعداد دگنی جبکہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب پانچ تحصیلوں پر قائم ہے

لاہور کی تحصیلوں کی تعداد دگنی جبکہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب پانچ تحصیلوں پر قائم ہے۔محکمہ بلدیات نے ابھی تک نئی تحصیلوں میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی تقرری نہیں کیں نہ ہی نئی تحصیلوں میں دفاتر یا عملہ کی تقرریوں کے حوالے سے کوئی عملی پیش رفت ہوئی ہے۔لوکل گورنمنٹ کے بعض افسران بھی پرانی پانچ تحصیلوں سٹی ،رائے ونڈ ماڈل ٹاؤن کینٹ،شالیمار کا تنظیمی ڈھانچہ قائم رکھنے پر بضد ہیں۔واضع رہے کہ محکمہ سروسز نئی تحصیلوں میں تین ماہ قبل ہی اسسٹنٹ کمشنرز کی تقرریاں کر چکا ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب کی طرف سے نئی تحصیلوں کی سطح پر یونین کونسلز کو تقسیم کرنے کے حوالے سے بھی خاموشی ہے۔لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے لاہور کی دس تحصیلوں کے باوجود ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہی ڈپٹی ڈائریکٹر کا چارج دے رکھا ہے۔پنجاب کی دیگر متعدد ضلعی ہیڈ کوارٹر والی تحصیلوں میں بھی جونیئر افسران تعینات ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button