محکمہ بلدیات پنجاب نے نئے بھرتی ہونے والے 23 چیف افسران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،میونسپل کمیٹیوں میں ایم او آر کے طور پر تقرریاں

لاہور( بلدیات ٹائمز) محکمہ بلدیات پنجاب نے نئے بھرتی ہونے والے 23 چیف افسران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔چیف آفیسر و میونسپل آفیسر ریگولیشن گریڈ 16 ایڈمنسٹریٹو فنکشنل یونٹ لوکل گورنمنٹ سروس کے افسران کی بطور میونسپل آفیسر ریگولیشنز مختلف میونسپل کمیٹیوں میں تقرریاں کی گئی ہیں۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب رضوان نذیر کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق

محمد رضوان کو میونسپل آفیسر ریگولیشن ایم سی کھڈیاں تعینات کیا گیا ہے۔محمد شعیب ظفر سلطانی کو ایم او آر دھلے والا،رائے محمد عمیر کو ایم او آر حویلی لکھا،حرا جبار کو ایم او آر پھول نگر،احسن جاوید کو ایم او آر علی پور چھٹہ، نوازش علی کو ایم او آر فاضل پور،عثمان افضل کو ایم او آر ماموں کنجن، حمزہ اشتیاق کو ایم او آر بصیر پور،محمد عارف خان کو ایم او آر میونسپل کمیٹی کالا باغ، عامر کو ایم او آر حجرہ شاہ مقیم،عامر الیاس ایم او آر ڈونگا بونگا،خوش بخت سمرین ایم او آر لدھے والا،رجا لطیف ایم او آر کوٹ عبدالمالک، سعدیہ منظور ایم او آر کھڑیانوالہ، مبین یونس ایم او آر کنگن پور،عکاشہ صادق ایم او آر چوک اعظم،فاطمہ سلیم ایم او آر پیر محل،سائرہ عابد ایم او آر لالہ موسی،بشری نفیسہ ایم او آر نارنگ اور نعمان امجد کی بطور ایم او آر میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ تقرری کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔محمد فاروق کو کونسل آفیسر داتا گنج بخش زون ایم سی ایل خالی اسامی پر تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button