جو بھی امن کو خراب کرے،اس کے ساتھ دہشتگردوں والا سلوک کیا جائے،علی امین گنڈاپور کا گرینڈ جرگہ سے خطاب

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نےکوہاٹ کا دورہ کیا۔وزیراعلٰی نے کرم کے معاملے پر قائم گرینڈ جرگے میں شرکت اور خطاب کیا۔ جو بھی امن کو خراب کرے گا اس کے ساتھ دہشتگردوں والا سلوک کیا جائے، وزیراعلٰی کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت، علی امین گنڈاپور پور نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے لئے تعینات ہے۔ فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کر علاقے میں پائیدار امن کے لئے مربوط کوششیں کر رہے ہیں۔ علاقے میں قائم تمام کے تمام مورچے بلا تفریق ختم کئے جائیں۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ، علاقے میں امن کے لئے وفاقی حکومت ایف سی کے پلاٹونز فراہم کرے، گرینڈ جرگہ مکمل امن کے قیام تک علاقے میں رہے، صوبائی حکومت ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔ جو لوگ علاقے میں امن خراب کر رہے ہیں مقامی کمیونٹی اس کی نشاندہی کرے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فریقین کے درمیان نفرت کی فضا کو ختم کرنے کے لئے مقامی عمائدین اپنا کردار ادا کریں، علاقے میں لوگوں کے پاس موجود بھاری اسلحہ جمع کئے جائیں جبکہ سرحدی علاقے کے لوگوں کے پاس موجود اسلحہ بھی امانتاً جمع کئے جائیں۔جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا، دہشت گردوں کا انجام جہنم ہے۔علاقے کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جائیں، صوبائی حکومت ان بے گھر افراد کی باعزت واپسی یقینی بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button