پنجاب میں چار ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور ملتان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

پنجاب میں چار ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور ملتان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صائمہ علی ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔شاہد محمود ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف سیکرٹری کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم احمد کو بھی محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محمد علی بخاری جن کے پاس ڈپٹی کمشنر خانیوال کا اضافی چارج تھا کو ڈی سی ملتان لگا دیا گیا ہے۔ایوان وزیر اعلٰی میں تعینات سلمہ سلمان کو ڈپٹی کمشنر خانیوال تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سلمان خان کو ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف سیکرٹری تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button