ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سفٹڈ اور نان سفٹڈ شدہ درخواستوں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے پراپرٹی ٹرانسفر، این او سی کے حصول کے لیے آئے شہریوں سے ان کے مسائل سنے۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر آسان اقساط پر پلاٹوں کی قرعہ اندازی میں شمولیت کے لیے خصوصی کاؤنٹر زقائم ہیں۔شہری 25 دسمبر تک اپنی درخواست آن لائن اور فیسلٹیشن سنٹر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آن لائن نقشوں کی منظوری کے پراسسس کا بھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا
کہ ایل ڈی اے ابھی تک 850 رہائشی نقشے پاس کر چکا ہے، چالان جمع کرانے والے شہریوں کو نقشے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ای خدمت سنٹر پر آئے شہریوں سے عملے کی ورکنگ بارے بھی فیڈ بیک لیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر، چیف ٹاؤن پلانرز اور متعلقہ افسران موجود تھے۔