وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت ضلع پشاور کے پارلیمینٹرینز اور پارٹی تنظیم کا اہم اجلاس!

اجلاس میں ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، پارٹی قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔7 دسمبر کو پشاور میں "عمران خان کیلئے – زندہ ہے پشاور” کے عنوان سے ہونے والے اہم جلسے کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور جلسے کے انتظامات بہترین ہونگے، پشاور کے تمام قائدین اور کارکنان بھرپور جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جلسے کو کامیاب کریں۔پشاور کا یہ تاریخی جلسہ عمران خان کی رہائی اور ہماری پُرامن جمہوری تحریک میں نئی توانائی، جوش اور ولولہ پیدا کرے گا۔

جواب دیں

Back to top button