چیف الیکشن کمشنر کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریوں کا حکم ،چار مرتبہ حلقہ بندیوں کے باوجود تاخیر پر اظہار مایوسی

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلخلافہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے چار دفعہ حلقہ بندیاں کر چکا ہے اور جب بھی انتخابات کے انعقاد کیلئے تیاری مکمل کرتا ہے تو قوانین میں ترامیم کر دی جاتی ہیں۔ اب الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ترمیم شدہ لوکل گورنمنٹ ایک 2015 کے مطابق حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز کیا جائے اور دفتر کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر ضروری انتظامات کرےاور حلقہ بندی کا شیڈول منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو پیش کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button