پنجاب حکومت نے 10 سنیئر افسران کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق خالد پرویز کو ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری سید آمنہ طاہر زیدی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ طاہر اکرم کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس تعینات کردیا گیا ہے۔سمیرا ربانی کو ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ساؤتھ پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔سلمان تنویر کی خدمات ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سپرد کردی گئی ہیں۔

غلام مرتضی کو اے ڈی سی ار بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔سیمل مشتاق کو ڈپٹی سیکرٹری ٹو اے سی ایس پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔عبد الوہاب خان کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔عمران نصیر کو ڈپٹی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا ہے محمد اعجاز کو ڈپٹی سیکرٹری کوارپریٹو پنجاب تعینات کیا گیا ہے ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔






