چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے منصوبے کی منظوری

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں پہلی مرتبہ سی ڈی اے کے ممبر انجنئیرنگ اور ممبر پلاننگ نے شرکت کی. سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ اور ممبر انجنئیرنگ کی اسلام آباد ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں شامل کرنے کا مقصد تمام منصوبوں کو اسلام آباد ماسٹر پلان سے ہم آہنگ کرنا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقدہ اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے قیام کیلئے فزیبلٹی سٹڈی، تفصیلی ڈیزائن اور لینڈ ایکوزیشن کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی. اسی طرح گورنمنٹ افسران کی رہائشگاہوں کی تعمیر کی فزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی دی گئی.

مزید برآں اجلاس میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کیلئے پی سی ٹو کی منظوری سمیت اسلام آباد میں کینائن سینٹرز کے قیام کی منظوری بھی دی گئی.

علاوہ ازیں اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں اسلام آباد میں 8 تھانوں کی عمارات تعمیر کرنے کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی ۔اجلاس میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی.

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں اور مستقبل میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کی تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کروائی جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کے بغیر کوئی بھی ادائیگی نہ کی جائے. انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں پیش کئے جانے والے تمام منصوبوں کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات بھی لی جائیں.

جواب دیں

Back to top button