ضلعی انتظامیہ لاہور کے زیرانتظام لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت متفرق مقامات پر ترقیاتی کاموں اور صفائی آپریشنز کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تحصیل سٹی کا دورہ کیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر لاہور نے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور صفائی آپریشن کی بہتر انجام دہی کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ساندھی گنگا رام کچا راوی روڈ کے اطراف میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس دورے میں ڈی سی لاہور کے ہمراہ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے، اور ڈپٹی سی او ایل ڈبلیو ایم و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا

کہ یو سی 49 کی 10 گلیوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان میں سے 5 گلیوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور نے ترقیاتی کاموں کی شفافیت اور معیار پر خصوصی زور دیا اور کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں کام کی شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ترقیاتی کاموں میں بہترین معیار کے ساتھ تکمیل بروقت کی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کو بریفگ دیتے ہوئے بتایا کہ صفائی آپریشنز کے مکمل اہداف کے حصول کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں اور مربوط حکمت عملی کے تحت صفائی آپریشنز جاری ہیں۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی سمیت تجاوزات کے خاتمے کے لئے بھی تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، جہاں کہیں تجاوزات نظر آئیں، فی الفور ایکشن لیا جائے اور عارضی و مستقل تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور نے اس موقع پر مزید کہا کہ لاہور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے صفائی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ ڈی سی لاہور نے یونین کونسل نمبر 49 میں جاری ترقیاتی کاموں کی بریفنگ لی جہاں لاہور ڈویپلمنٹ پلان کے فیز ون میں 10 گلیاں شامل ہیں، ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا کو اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ 5 گلیوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں بہترین معیار کے ساتھ تکمیل بروقت کی جائے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی خدمت کے لئے کوشاں ہے اور شہریوں کی جانب سے دی جانے والی معلومات کی بنیاد پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے زیرقیادت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاہور شہر کی خوبصورتی، ترقی، اور صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے اور برقرار رکھنے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے بلکہ شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور ترقی یافتہ ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔






