چیئرمین سی ڈی اے کا سیکٹر C-14 کا دورہ،اسلام آباد کے شہریوں کے لئے مزید سیکٹرز لانچ کریں گے،محمد علی رندھاوا

چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سیکٹر C-14 میں جاری ڈیولپمنٹ کے کام کے حوالے سے متعلقہ افسران کی چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 اسلام آباد کی پرائم لوکیشن اور مارگلہ ہل پارک کے دامن میں واقع ایک شاندار رہائشی منصوبہ ھے۔سیکٹر C-14 کے روڈ انفراسٹرکچر کا تقریباً 90 فیصد سے زائد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔سیکٹر C-14 میں ڈرینج اور سیوریج کا 50 فیصد سے زائد کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔ سیکٹر C-14 کے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹر C-14 کے الاٹیز کو آخری قسط کی ادائیگی کے ساتھ قبضہ حوالے کر دیا جائے گا۔ سیکٹر C-14 کے ترقیاتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ سیکٹر C-14 کے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو بھی جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا، محمد علی رندھاوا کو بریفنگ میں بتایا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ

اسلام آباد کے دیگر سیکٹرز کے ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کیا جائے۔نئے سیکٹرز کی تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی لاکر جلد ازجلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سی ڈی اے اسلام آباد کے شہریوں کے لئے مزید سیکٹرز مستقبل میں لانچ کرے گا۔

جواب دیں

Back to top button