وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے نو منتخب عہدیداران سینئر نائب صدر اقبال اعوان ، سیکرٹری مالیات سردار عمران اعظم ، نائب صدر خالد گردیزی، جوائنٹ سیکرٹری حسیب شبیر چوہدری سیکرٹری اطلاعات علی حسنین نقوی، ممبران گورننگ باڈی لیاقت مغل ،راجہ احسن حمید اور راجہ خرم زاہد کو مبارک دی اس موقع پر سابق نائب صدر کے جے ایف ظہیر مغل ، صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس ثاقب علی راٹھور ، شیراز راٹھور و دیگر سے ملاقات کی،
فیصل راٹھور نے مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب اراکین کشمیر جرنلسٹ فورم تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔