اسلام آباد، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی صدارت میں حکومتی وزراء اور بلدیاتی نمائندگان کی مذاکراتی کمیٹی بلدیاتی ادارہ جات کو بااختیار کرنے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس ہوا۔

فیصل ممتاز راٹھور کے مطابق اجلاس میں تمام حل طلب ایشوز پر سیر حاصل گفتگو ہوئی جس کے ثمرات جلد عوام کے سامنے ہونگے






