*جعلسازی سے اربوں روپے کی اراضی بحریہ ٹاؤن کو فروخت، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے کرپٹ ریونیو افسر اور پٹواری کو گرفتار کروا دیا*

*ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسٰی رضا نے ریونیو افسر پاجی تحصیل رائے ونڈ عبدالمالک اور پٹواری سرکل تاروگل لیاقت علی کے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن کو بھجوایا*

*عبدالمالک اور لیاقت علی نے غیر قانونی طور پر رائے ونڈ میں موجود خانقاہ کی 51 کنال 9 مرلے اراضی پرائیویٹ افراد کے نام پر منتقل کی*

*مہتمین عبدالمالک اور دیگر کو خانقاہ کی اراضی منتقل کی گئی، بعد ازاں اراضی بحریہ ٹاؤن کو فروخت کر دی گئی*

*اراضی کی بحریہ ٹاؤن کو فروخت سے قبل ہی ایڈمنسٹریٹر اوقاف طاہر رضا بخاری متعلقہ اراضی کا انتظام حاصل کر چکے تھے*

*ریونیو افسر پاجی تحصیل رائے ونڈ عبدالمالک اور پٹواری سرکل تاروگل لیاقت علی نے بد دیانتی سے اراضی کی پرائیویٹ افراد کو منتقلی کی*

جواب دیں

Back to top button