وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، وزیر اعلٰی سندھ کے مشیر سید نجمی عالم، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، سنئیر نائب صدر عبدالرزاق راجہ، خواتین ونگ کراچی کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، نائب صدر مرزا مقبول، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آصف خان، تمام اضلاع کے صدور، جنرل سیکرٹریز و انفارمیشن سیکرٹریز، تمام ذیلی تنظیموں کے صدور و جنرل سیکرٹریز و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس کے شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، تاج حیدر، شہید عامر بھٹو، منیرہ شاکر کے شوہر سمیت دیگر کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سنئیر کارکن اور صوبائی جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی کو پارٹی کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر مبارکباد پیش کی گئی ۔کینالز کے مسئلے کا حل ہم نے کرایا ہے لیکن آج بھی اپوزیشن اس کا کریڈٹ نہیں دینا چاہ رہی ہے۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ یکم مئی کو مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی، بھارتی جارحیت کے خلاف اور کینالز پر سندھ کے عوام کی جدوجہد و صدر پاکستان آصف علی زرداری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلٰی سندھ کی کاوشوں پر اظہار تشکر کے حوالے سے شام 6 بجے ٹاور تا سندھ اسمبلی چوک ریلی نکالی جائے گی۔24 مئی کو کراچی ڈویژن کے تحت ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس جلسہ میں سندھ بھر سے عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اس جلسہ سے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی خدمات، بھارتی جارحیت کے خلاف اور کینالز کے اشیو پر سندھ کے عوام کی جدوجہد و پیپلز پارٹی کے سی سی آئی میں اس کے خلاف منظوری کے حوالے سے تین قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئی۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس*
2 دن ago
*سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کثرتِ رائے سے منظور*
2 دن ago
*ضبط شدہ گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کردی جائے،صارفین کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ سندھ*
6 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
Related Articles
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
2 ہفتے ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago


