سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اختیار سے تجاوز، بدانتظامی اور نااہلی پر ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کے 4 افسران کو معطل کر دیا

وزیراعلٰی پنجاب کے وژن کے مطابق محکمہ داخلہ میں میرٹ کی بالادستی، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اختیار سے تجاوز، بدانتظامی اور نااہلی پر ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کے 4 افسران کو معطل کر دیا۔ معطل ہونے والوں میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ارشد حسین، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل شہزاد، ہیڈ وارڈر مظہر اور انچارج ہیڈ وارڈر شفیق شامل ہیں۔ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی محکمہ داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کی رپورٹ پر کی گئی۔ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کی ٹیمیں مختلف جیلوں کی انسپکشن کر رہی ہیں

جواب دیں

Back to top button