حکومت پنجاب نے 2027 پتنگ بازی کیلئے نئے قواعدو ضوابط کا اعلان کر دیاہے-حکومت پنجاب نے 30 دسمبر 2026 قواعدو ضوابط پر عملدرآمد کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی ہے-وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قواعدو ضوابط جاری کردئیے گئے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ہدایات پر عملدرآمد ہر شہری، عمارت مالک اور منتظم کے لیے لازمی ہوگا۔ پتنگ بازی صرف مضبوط اور محفوظ چھتوں پر کی جا سکے گی۔ہر چھت کی چار دیواری کی اونچائی کم از کم ساڑھے تین فٹ ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ والدین اور سرپرستوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائیں۔بچوں کو بڑوں کی نگرانی کے بغیر چھت کے کناروں کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ چھتوں پر بھاگنا، کودنا، کناروں سے لٹکنا اور جارحانہ انداز میں پتنگ لوٹنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ چھتوں پر گنجائش سے زیادہ افراد جمع کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ پتنگ بازی کے دوران اونچی آواز میں موسیقی، ڈی جے سسٹمز اور شور پیدا کرنے والے آلات کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ ہمسایوں کے لیے پریشانی کا باعث بننے والی ہر حرکت قانوناً جرم تصور ہوگی۔ تمام مقامات پر فرسٹ ایڈ کٹ کی موجودگی اور اس تک آسان رسائی لازمی قرار دی گئی ہے۔ کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔ حادثے یا قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں عمارت کے مالکان، ایونٹ کے منتظمین کو ذاتی اور مشترکہ طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔قواعدو ضوابط کا مقصد پتنگ بازی کو محفوظ بنانا اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنا ہے۔وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پتنگ بازی کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کوقواعدو ضوابط پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا اور 2026 گزشتہ بسنت میں شہریوں کو قواعدو ضوابط کی پابندی پر بھی شاباش دی-لاہور کے شہریوں نے بسنت کے دوران قواعدو ضوابط پر مکمل عملدرآمد کیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مجھے یقین ہے آئندہ 2027 کی بسنت کے پہلے مرحلے کے دوران بھی لاہور کے شہری قواعدو ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔شہری بسنت کے دوران حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں حکومت محفوظ بسنت منانے میں آپکے ساتھ ہے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے رحمت کارڈ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا*
3 گھنٹے ago
پنجاب تقرروتبادلے،نادیہ شفیق ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ،عبدالجبار ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور تعینات
21 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کچہ ایریا میں 23ارب روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا اعلان*
2 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز،جرنلسٹ شرمین عبید چنائے کی ملاقات
2 دن ago






