وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز، جرنلسٹ شرمین عبید چنائے نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی شہرت یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے کا خیر مقدم کیا اور شرمین عبید چنائے کی پیشہ ورانہ کامیابیوں اور مہارت کو سراہا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صحافیانہ دستاویزی فلم سازی سے سماجی مسائل اجاگر کرنے کے عمل کو قابل تحسین قرار دیا۔ فلمساز شرمین عبید چنائے نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی فن و ثقافت کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں این ایس آئی ٹی سٹی میں پنجاب فلم سٹی کے منصوبے پر تبادلہ خیال اوراشتراک کار پراتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب فلم سٹی پراجیکٹ پاکستان کا پہلا ”اینڈ ٹو اینڈ“ میڈیا پروڈکشن ہب بنے گا۔ پنجاب فلم سٹی پراجیکٹ میں فلم، ٹی وی، ڈیجیٹل میڈیا وی ایف ایکس اور پوسٹ پروڈکشن کی سہولت فراہم کریں گے۔پنجاب فلم سٹی میں جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز، پوسٹ پروڈکشن لیبز، شوٹنگ سپاٹ،جھیل بھی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب فلم سٹی میں کنونشن ہال، میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول بھی بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ایچ اے کو مینار پاکستان، ڈیجیٹل ہسٹری میوزیم کی بحالی کی ہدایت بھی کی ہے۔ فلمساز شرمین عبیدچنائے نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بہت اچھا کام کرہی ہیں۔ دہائیوں بعد بسنت فیسٹیول کا انعقاد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوش کا مرہون منت ہے۔ بسنت میلے میں ہالی وڈ کی نمایاں شخصیات بھی دلچسپی کا اظہار کر چکی ہیں۔بسنت میلے کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لئے اگلے سال ہالی وڈ سٹار کو باقاعدہ مدعو کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹیل شو کا احیاقابل تحسین ہے، میلوں میں عوام کو معیاری تفریح کے مواقع میسر ہوتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی لیڈر شپ مثالی ہے،کراچی کے عوام بھی معترف ہیں۔
Read Next
13 گھنٹے ago
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،فیز ٹو میں 8780 میں سے 6332 گلیاں، سڑکیں مکمل،بریفنگ
1 دن ago
مریم نواز شریف کی لیبرڈیپارٹمنٹ اور دیگراداروں کو کام کی جگہوں پرقوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
1 دن ago
بابر سرفراز آر پی او راولپنڈی، جاوید اختر محمود ممبر پی اینڈ ڈی تعینات،نوٹیفکیشن جاری
2 دن ago
پنجاب،مختصر مدت میں راشن کارڈ،ہمت کارڈ اورمینارٹی کارڈ سے 16 لاکھ سے زائد لوگ مستفید
3 دن ago
*لاہور سمیت تمام بڑ ے شہروں میں لین لائن کی پابندی یقینی بنانے کا ہدف مقرر*
Related Articles
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا-*
3 دن ago
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی تبدیل،محمد علی کی تعیناتی،فضل الرحمٰن سیکرٹری سپورٹس تعینات
6 دن ago
حکومت پنجاب نے 9 بیوروکریٹس کو گریڈ21 اور 20 میں ترقیوں کے بعد تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،شعب اقبال سید کو گریڈ 21 مل گیا
6 دن ago



