دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام میں یورپی یونین کے تعاون کو سراہا اور اسے صوبے میں جدید تعلیم اور ہنر کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔ملاقات کے دوران جاری منصوبوں اور مستقبل میں تعاون کے نئے امکانات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نصاب اور کورسز میں اصلاحات کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں پر سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہے، جبکہ تعلیم کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور شعبہ تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سطح پر یتیم طلبہ اور طالبات کو مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے ایجوکیشن کارڈ متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان کی جنگ کے اثرات سے خیبر پختونخوا نے شدید نقصان اٹھایا، اس لیے اب نوجوانوں میں سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ملاقات میں یورپی یونین کے سفیر نے افغانستان سے تعلقات اور مہاجرین کی صورتحال پر استفسار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران خان ملک کے سب سے بڑے سیاسی رہنما ہیں اور ان کا مؤقف واضح ہے کہ جنگ اور فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان صدیوں پر محیط مشترکہ تاریخ اور ثقافتی رشتے موجود ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان معاملات کے حل کے لیے مذاکرات ہی مؤثر راستہ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا کا افغانستان کے ساتھ سالانہ 10 ارب روپے سے زائد تجارتی حجم رہا ہے، جو موجودہ صورتحال کے باعث متاثر ہوا ہے۔یورپی یونین کے سفیر نے ٹیکنالوجی اور ووکیشنل اسکلز کو ترجیحی شعبے قرار دیتے ہوئے سنٹر آف ایکسی لینس کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ایک جدید ماڈل قرار دیا، اور پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سمیت یورپی یونین کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔وزیر اعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز میں سنٹر آف ایکسی لینس کا باقاعدہ افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب بھی کیا۔
Read Next
12 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی جامعہ پشاور کے کانووکیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
1 دن ago
پشاور ریوائٹلائزیشن پلان کے تحت پشاور کے 34 پارکس کی اپگریڈیشن منصوبے کا افتتاح، شاہی باغ میں تقریب
2 دن ago
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا پانچ اگست پشاور جلسے کے حوالے سے اہم وڈیو پیغام
4 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے "خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030” کا باضابطہ اجراء کر دیا
6 دن ago
خیبر پختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دوسرے اجلاس میں5 ارب روپے سے زائد مالیت کی 8 سکیموں کی منظوری
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت واپڈا کے ہائیڈرو پاور اور آبی وسائل کے میگا منصوبوں پر اجلاس
1 ہفتہ ago



