میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں متوقع شدید گرمی کی لہر سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا اعلان کر دیا ہے، اس ضمن میں کے ایم سی کے زیرانتظام تمام اسپتالوں میں فوری طور پر خصوصی ہیٹ ویو وارڈز قائم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، میئر کراچی نے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل ہیلتھ اینڈ سروسز اور تمام میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے باعث شہریوں، خصوصاً بزرگ افراد، بچوں اور کھلے ماحول میں کام کرنے والے مزدوروں کو صحت کے سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، اس لیے تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویو سے متاثرہ مریضوں کے بروقت اور مؤثر علاج کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں، ہیٹ ویو وارڈز میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی اور مؤثر کولنگ سسٹم (پنکھے اور ایئر کنڈیشنرز) کو ہر صورت فعال رکھا جائے جبکہ ضروری ادویات، آئی وی فلوئڈز، او آر ایس اور دیگر ہنگامی طبی سامان کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے،میئر کراچی نے کہا کہ تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چوبیس گھنٹے تعیناتی یقینی بنائی جائے، ایمرجنسی رسپانس پروٹوکول اور ٹرائیج سسٹم کو مؤثر انداز میں نافذ کیا جائے تاکہ مریضوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ مریضوں اور تیمارداروں کے لیے صاف پینے کے پانی کی فراہمی اور اسپتالوں میں احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے،اس اقدام کو نہایت ہنگامی قرار دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو ہر ممکن طبی سہولیات بروقت فراہم کی جا سکیں۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*ڈملوٹی سے یومیہ ایک کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی، پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ*
1 دن ago
ترجمان میئر کراچی کابلدیاتی نظام کو مزید موثر، فعال اور عوام دوست بنانے کیلئے مجوزہ بل 2026 کے مسودے کا خیرمقدم
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت سٹی کونسل کے عام اجلاس کا انعقاد
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری
2 دن ago
باغ کراچی میں پانچ ایکڑ پر ”لنگز آف کراچی“ اربن فاریسٹ کا افتتاح، 4500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
Related Articles
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کے ایم سی کے ترقیاتی اور اراضی ریکارڈ تک عوام کو آن لائن رسائی فراہم کرنے اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا اعلان
4 دن ago
میئر آفس میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تحقیقات کے بعد تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
5 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اسپنسر آئی اسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ، مریضوں سے ملاقات
5 دن ago
ضلع ملیر حسن پنہو گوٹھ میں اقلیتوں کیلئے 100 گھروں کی تقسیم، سولر سسٹم،200 سلائی مشینیں اور آر او پلانٹ منصوبے کا افتتاح
1 ہفتہ ago


