بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کی ہدایت پر شالیمار زون میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔
میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 2 عمارتوں کو مسمار جبکہ سات کو سربمہر کر دیا۔ایم سی ایل اور شالیمار زون کے مشترکہ مسماری اسکواڈ نے بیگم پورہ،حق نواز روڈ،چوک ناخدا،سلطان پورہ اور کوٹلی پیر عبدالرحمان کے علاقوں میں کارروائی کی ۔






