*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر قیادت واسا لاہور ہیڈ آفس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اعلیٰ سطحی وفد کی آمد پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے استقبال کیا۔ چیئرمین پنجاب واسا چوہدری شیر علی خان، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد علی صدیقی، چیف آپریٹنگ آفیسر اسداللہ خان، چیف کمرشل آفیسر حارث سرفراز اور چیف اسٹریٹیجی آفیسر صادق یونس، چیف فنانشل آفیسر عمار خان بھی شریک تھے۔

وفد کو صوبائی دارالحکومت میں نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی بارے پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ سکاڈا مانیٹرنگ ،ہیلپ لائن،سولرائزیشن، واٹر میٹرنگ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس بارے تکنیکی امور سے آگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر بلال یاسین اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے میئر کراچی کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا ۔ان کا کہنا تھا کہ واسا پنجاب اب بارشی پانی اور نکاسی آب کو ڈیجیٹل مانیٹر کیا جارہاہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 5 ایجنسیز کو ایک سال میں 41 اضلاع تک بھرپور وسائل کے ساتھ پھیلایا یے۔ نکاسی آب کے حوالے سے واسا پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت ہزاروں کلومیٹر نئی پائپ لائنز لگارہی ہے۔ واسا پنجاب کو مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرتے ہوئے آپریشنل مانیٹرنگ یقینی بنائی جارہی یے۔ زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر سے بروقت نکاسی آب اور زیر زمین پانی کی سطح کو بہتر کیا جاسکے گا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نکاسی آب اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کے تکنیکی امور کی معاونت سے مستفید ہوں گے۔ بین الصوبائی کوآرڈی نیشن اور ایکسپرٹیز سے عوامی مسائل پر قابو اور سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ باعث اعزاز ہے کہ بلال یاسین بھائی کے ساتھ لاہور میں پہلی بار پریس کانفرنس کر رہا ہوں۔ کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کے ہمراہ لاہور آیا ہوں اور لاہور والوں کو دورہ کراچی کی دعوت دی یے۔ایک شہر دوسرے شہر سے سیکھنا مثبت اور حوصلہ افزا عمل ہے۔ کراچی اور لاہور واسا کے درمیاں جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے واضح کیا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، عوامی فلاح اور ملکی ترقی میں ہم ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام محکموں کو ڈیجیٹائز اور پرفارمینس انڈیکیٹر بنائے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button