لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کےعہدیداران کی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سےجلد گرانٹ کے اجراء کے لئے ملاقات

پشاور(بلدیات ٹائمز)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے دو رکنی وفد نے شوکت کیانی سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن/ چئیرمین لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن ڈیمانڈ کمیٹی اور کنسلٹنٹ لوکل گورنمنٹ طاہرہ یاسمین اور بجٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ان کے دفاتر میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ہیں۔وفد میں فیڈریشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی بھی شامل تھے۔

ملاقاتوں میں صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور جلد اکاونٹ فور سے پنشن کی ادائیگی کی سمری اعتراضات کے تفصیلی جوابات کے ساتھ واپس فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کرنے، پنشن کمیوٹیشن کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے گرانٹ کی استدعا اور کمزور مالی پوزیشن والی TMAs کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے گرانٹ کی سمری بھی جلد فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی ہے مزید برآں فیڈریشن عہدیداران نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سے بھی جلد گرانٹ کے اجراء کے لئے ملاقات کی ہے۔

جواب دیں

Back to top button