مختصر مدت میں راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ سے 16 لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوچکے ہیں۔ چیف منسٹر پنجاب ہمت کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد سپیشل افراد کو مالی معاونت فراہم کی گئی۔ رواں مالی سال میں 2 لاکھ افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد فراہم کی جائیگی۔پنجاب میں راشن کارڈ کے ذریعے 14لاکھ سے زائد افراد کی ماہانہ مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ و زیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سائرہ عمر نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ کے تحت جاری پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ”مریم کو بتائیں“ پروگرام کے ذریعے مزید 50ہزار افراد راشن کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مینارٹی کارڈ سے ایک لاکھ اقلیتی نادار افراد کو سہ ماہی 10500 مل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی پروگرام کے تحت 16ہزار سے زائد افراد کو وہیل چیئر 16 اقسام کے معاون آلات مل گئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف دھی رانی پروگرام کے تحت 5 ہزار اجتماعی شادی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دھی رانی پروگرام میں 9ہزار کا ہدف مکمل کرنے کا حکم دیا اور دھی رانی پروگرام میں مزید خاندان کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے وہیل چیئرز اور دیگر معاون آلات کی صفائی اور سروسز کی بھی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور لاوارث کمسن بچوں کے لئے باقاعدہ یتیم خانے قائم کرنے کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں کی ویلفیئر کے لئے مستند این جی اوزسے معاونت حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہیلپ لائن 1737 قائم کی جائے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صنعت زارکی ری ویمپنگ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے، صنعت زار ڈسپلے سنٹرز کی برینڈنگ اور اشتراک کار کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زکوۃ فنڈز سے ادویات کی فراہمی کا سسٹم ڈیجیٹلائز کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں گدا گروں کا ڈیٹا کلیکشن اورمیپنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی بھرپور مالی معاونت کی ہدایت کی اور کہا کہ ہمارا مقصد عام آدمی کی فلاح و بہبود اور مدد ہے۔ پنجاب میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو یورپی ممالک کی طرز پر پبلک فرینڈلی بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ محروم معیشت افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کرنا چاہتے ہیں۔ راشن کارڈ کے ذریعے کم آمدن والے افراد کی مالی معاونت کی جارہی ہے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ طارق مسعود فاروقہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،احمر سہیل کیفی کی تعیناتی
21 گھنٹے ago
پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کر دی.،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
پاسکو سے ایک ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نےمنظوری دیدی
3 دن ago
ڈپٹی کمشنر مری ظہیر عباس شیرازی کی گریڈ 19 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری
6 دن ago
چاراضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال قائم،مریم نواز نے مزید 10اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا
Related Articles
پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی ماہ اپریل 2026 کی پرفارمنس رینکنگ جاری،ڈی سی اوکاڑہ کی پہلی،لاہور کی26 ویں پوزیشن
6 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،مظفر خان ممبر جوڈیشل،خضر افضال سپیشل سیکرٹری آبپاشی،اورنگزیب حیدر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ تعینات
1 ہفتہ ago




