سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نےضلع سرگودھا اور چنیوٹ کے مختلف پی ار سنٹرز کا دورہ کیا-اس موقع پر انھوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں اب تک 70597 کسان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور پنجاب کے 233 گندم خریداری مراکز پر کسانوں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ڈاکٹر کرن خورشید نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں 14 کمپنیاں گندم کی خریداری کر رہی ہیں اور محکمہ خوراک پنجاب کے پاس 18 لاکھ 49 ہزار 366 میٹرک ٹن باردانہ موجود ہے جو پنجاب کے کسانوں میں اب تک 211240 کے بیگ کا باردانہ تقسیم کیا جا چکا ہے اور باردانہ میرٹ پر کسانوں کو فراہم کیا جارہا ہے۔سیکٹری فوڈ نے مزید بتایا کہ کسانوں سے42955 گندم کے بیگ خرید لیے گئے ہیں اور خریداری کا عمل تیزی سے جاری ہے اسی طرح سے
133 ملین روپے 72 گھنٹوں میں کسانوں کے اکاونٹ میں منتقل کیے جا چکے ہیں۔ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ
کسان اپنے قریبی گندم خریداری مراکز پر جا کر اپنے کوائف جمع کروا کر باردانہ حاصل کر رہے ہیں خاص طور پرکسان کارڈ ہولڈرز / چھوٹے کسانوں سے گندم ترجیحی بنیادوں پر خریدی جا رہی ہے-انھوں نے بتایا کہ کسانوں کی سہولت کے لیے اتوار اور دیگر تعطیلات کے دن بھی گندم کی خریداری جاری رہے گی اورخرید کی گئی گندم کی قیمت کی ادائیگی 72 گھنٹوں کے اندر براہِ راست بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جارہی ہے جبکہصوبائی اور ڈویژنل سطح پر گندم خریداری کے امور کی نگرانی مینجمنٹ کمیٹیاں کر رہی ہیں۔سیکٹری نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ (SMU) کا عملہ ہمہ وقت موجود ہے جو موقع پر ہی شکایت کا ازالہ کر رہا ہے۔





