وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچہ ایریا میں 23ارب روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا اعلان کیا ہے۔ 23ارب روپے سے کچہ ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام، سکول، ہسپتال، سڑکیں اور برج بنیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کچہ ایریا میں ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے14 ہزار 500ایکڑ سرکاری اراضی کچہ کے لوگوں کو دینے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں کچہ ایریا میں ڈویلپمنٹ، امن و امان اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلی مرتبہ کچہ میں 5 ماہ میں کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت کی رٹ مضبوطی سے قائم ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کچہ کے لئے ٹرانسپورٹ اور کلینک آن ویل بھیجنے کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر موبائل وٹرنری ہسپتال اور لیب بھی مہیا کی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کچہ کے علاقے میں پہلی مرتبہ جدید سولر انرجی سے چلنے والی ڈرون سرویلنس شروع کر دی گئی ہے۔ جدید ترین ڈرون 24 گھنٹے سے زائد فضاء میں پرواز کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔ جدید ترین اے پی سی اور پولیس وین میں بھی سرویلنس کیمرے نصب ہوں گے۔ کچہ کے علاقوں میں تھانوں اور چیک پوسٹوں میں بھی سیف سٹی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اجلاس کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کچہ میں امن و امان کے لئے 7.1 ارب،سوشل انفراسٹرپر 13.9 ارب اور دیگر امور پر 1.7ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ کچہ ایریا میں 6551 طالبات کو سکول میل ملک پیک، 300 طلبہ کو ہونہارسکالر شپ اور300 کو لیپ ٹاپ بھی ملیں گے۔ کچہ میں 108کلومیٹرطویل سولنگ اور روڈز کی 144 کلومیٹر طویل 27 سکیمیں مکمل کی جائیں گی۔ کچہ کے 65 سکولوں کی تعمیر و بحالی اور اپ گریڈیشن کے ساتھ 16 نئے سکول اور دو گرلز کالج بھی بنائے جائیں گے۔ کچہ کے ایریا میں مثالی گاؤں پراجیکٹ بھی شروع کرنے کی منظوری، سیوریج، ڈرینج اور سپورٹس پراجیکٹ بھی شروع کیے جائیں گے۔ کچہ میں 125 ملین روپے کی لاگت سے سکلز پراجیکٹ بھی شروع کیے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کچہ کے علاقے میں نادرارجسٹریشن بھی شروع کررہے ہیں۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈاور ب فارم بنائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کچہ میں ڈیوٹی کرنے والے جوانوں اور افسروں کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کچہ ایریا کے لئے ناجائزاسلحہ کی واپسی کے پلان کی بھی منظوری دے دی۔ متعلقہ تھانے میں اسلحہ واپسی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ہوگی اور اسلحہ کی افادیت کے مطابق پیسے ملیں گے۔اجلاس میں کچہ کی مرکزی سڑکوں کے کناروں پر لمبے پودوں والی فصلیں لگانے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی پنجاب کے دوسروں لوگوں کی طرح کچہ کے ہرفرد کا حق ہے۔کچہ کو ترقی دے کرمحفوظ، مثالی اور بہترین علاقہ بنائیں گے۔ اب کچہ ترقی کرے گا، کچہ کے لوگ خوشحال ہوں گے اور باعزت روزگار کمائیں گے۔
Read Next
1 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز،جرنلسٹ شرمین عبید چنائے کی ملاقات
2 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،فیز ٹو میں 8780 میں سے 6332 گلیاں، سڑکیں مکمل،بریفنگ
2 دن ago
مریم نواز شریف کی لیبرڈیپارٹمنٹ اور دیگراداروں کو کام کی جگہوں پرقوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
2 دن ago
بابر سرفراز آر پی او راولپنڈی، جاوید اختر محمود ممبر پی اینڈ ڈی تعینات،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
پنجاب،مختصر مدت میں راشن کارڈ،ہمت کارڈ اورمینارٹی کارڈ سے 16 لاکھ سے زائد لوگ مستفید
Related Articles
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا-*
4 دن ago
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی تبدیل،محمد علی کی تعیناتی،فضل الرحمٰن سیکرٹری سپورٹس تعینات
1 ہفتہ ago




