اقراء،پریس کلب اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام ممبران کے بچوں اور خواتین کے مابین مقابلہ حسن قرآت اور نعت خوانی

اقراءپریس کلب اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام ممبران کے بچوں اور خواتین کے مابین مقابلہ حسن قرآت اور نعت خوانی منعقد ہواجس میں فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن لینے والے بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر لاہورپریس کلب کے جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹر ی عمران شیخ ، سینئر صحافی حامد نواز ، شاہدہ بٹ ،عدنان لودھی ، حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شہناز عاصمہ ، وسطی پنجاب کی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شازیہ محمود اور جماعة المحضات لاہور کی اساتذہ کرام ساجدہ رشید ، ثوبیہ منیر اور ممبران کی فیملیز خصوصاََ بچوں کی بڑی تعدادموجود تھی ۔ بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد نے مقابلہ حسن قرآت ونعت خوانی میں شرکت کی۔ مقابلہ حسن قرآت و نعت خوانی میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کی میزبانی عندلیب اسد نے کی ۔حسن قرآت میں عبدالرافع نے پہلی پوزیشن، محمد وصی اسدنے دوسری پوزیشن اور حسن شہیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نعت خوانی میں بریرہ اصغر نے پہلی پوزیشن ،اروی نے دوسری پوزیشن اور مینال اشرف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ حسن قرآت و نعت خوانی میں پوزیشن لینے والے بچوں کو ایوارڈز اور نقد انعام دیا گیا۔ اس موقع پر حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی شہناز عاصمہ اور شازیہ محمود نے تقریب کے انعقاد کو شاندار قراردیتے ہوئے کہا موجودہ پرفتن دورمیں مسلمانوں کو قرآنی تعلیمات سے آگاہی اوراسوہ رسول اپنائے بغیر نجات ممکن نہیں۔انھوں نے نئی نسل کو قرآن و سنت کے مطابق تعلیمات دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ لاہورپریس کلب کے جنرل سیکرٹری افضال طالب نے حسن قرآت اور نعت خوانی کا مقابلہ منعقد کرانے پرپریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری اور اقراءکلب کے سربراہ عمران شیخ ، حامد نواز ، عدنان لودھی اور دیگرکی کاوش کو سراہتے ہوئے کہاکہ لاہورپریس کلب کی منتخب گورننگ باڈی معزز ممبران اور ان کے اہلخانہ کے لئے ایسے پروگرامزترتیب دیتے ہیں جس سے وہ زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں اور معاشرے میں اپنا بہترین مقام بناسکیں۔

جواب دیں

Back to top button