وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی آفس میں اجلاس،عید الاضحٰی پلان کا جائزہ

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی آفس میں ایک اجلاس کے دوران عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے انتظامات اور دیگر امور پر غور کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر نے تمام ضلعی مینجنگ ڈائریکٹرز سے عید پلان طلب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ گزشتہ دو سالوں کی طرح اس بار بھی بڑی عید کے موقع پر عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سخت گرمی کے دوران بھی سُتھرا پنجاب کے ہیروز گلیوں سڑکوں پر متحرک رہتے ہیں۔ وزیر بلدیات نے زور دیا کہ الائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے عیدالاضحیٰ پر اضافی عارضی کولیکشن پوائنٹس بھی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ

عید کے لئے ہر شہر میں آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے میونسپل کمیٹیوں کو بھی متعلقہ سُتھرا پنجاب ایجنسی سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک کے ساتھ وزیراعلیٰ مریم نواز کے مقرر کردہ اہداف حاصل کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button