چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے آذربائجان کے سفیر کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خوش آمدید کہا.

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات کا اجاگر کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں جس سے دونوں ممالک کی عوام کا فائدہ پہنچے گا. ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا.یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط شراکت داری بنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے. اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اپنے بھرپور کی یقین دہانی بھی کرائی.

جواب دیں

Back to top button