ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈاکٹر مجتبٰی عرفات کو گریوینس ریڈریسل کمشنر نامزد کر دیا،شہری ایل ڈی اے سے متعلقہ شکایت اور مسائل کے حل کے لئے گریوینس ریڈریسل کمشنرسے رابطہ کر سکیں گے

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر ڈاکٹر مجتبٰی عرفات کو گریوینس ریڈریسل کمشنر نامزد کر دیا ہے۔شہری ایل ڈی اے سے متعلقہ شکایت اور مسائل کے حل کے لئے گریوینس ریڈریسل کمشنرسے رابطہ کر سکیں گے۔سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر شہریوں کی شکایات سے متعلق خصوصی کاؤنٹر قائم کیا جائے گا۔شہری ایل ڈی اے سے متعلقہ اپنی شکایات سٹیزن فسیلیٹیشن سینٹرپر جمع کروا سکیں گے۔ شہری ایل ڈی اے سے متعلقہ پینڈنگ کیس/ پینڈنگ درخواست مقرر ہ ٹائم لائن میں حل نہ کرنے پر اپنی درخواست گریوینس ریڈریسل کمشنر کو دے سکتے ہیں۔گریوینس ریڈریسل کمشنر درخواستوں کا جائزہ لے کر30یوم کے اندر اندر نمٹائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اور دیگر دفاتر میں شہریوں کو درپیش مسائل کو بروقت حل کرنا ہے۔ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے لیے ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button