وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے ہونہار طالب علموں کو میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کرینگے آزاد کشمیر کے میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹیز میں گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے مختص سیٹوں میں اضافہ کیا جائے گا۔






