سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے اسلام آباد میں سہ روزہ جشن بہاراں کا انعقاد 25 تا 27 فروری،تقریبات فائنل

چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے اسلام آباد میں سہ روزہ جشن بہاراں کا انعقاد 25 سے 27 فروری تک سپورٹس کمپلیکس میں کیا جائے گا. اس ضمن میں چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد میں جشن بہاراں کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا.

اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ شعبوں کے سنئیر افسران نے شرکت کی.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سہ روزہ جشن بہاراں میں مختلف رنگارنگ پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں جن میں لوک ڈانس، کتھک ڈانس، خٹک ڈانس، آتشبازی اور فوڈ فیسٹیول سمیت مختلف ثقافتی پروگرام شامل کئے گئے ہیں اور سہ روزہ جشن بہاراں میں مختلف ممالک کے سفیروں اور عام شہریوں کو بھی مدعو کیا جائے گا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جشن بہاراں کے انعقاد کا مقصد اسلام آباد کی خوبصورتی، ملکی ثقافت سمیت شہریوں کو تفریح سہولیات فراہم کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں فیسٹول کے بہترین انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جشن بہاراں کی تقریبات کے حوالے سے پورے اسلام آباد میں تشہیر کی جائے اور تقریبات کے دوران بہترین ٹریفک پلان مرتب کیا جائے. انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کی تقریبات میں آنے والوں کے لئے پارکنگ کے بہترین انتظامات کئے جائیں.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جشن بہاراں کے دوران فیملیز اور بچوں کے لئے علیحدہ داخلی و خارجی راستے اور جگہ متعین کی جائے اور ہدایت کی کہ اسلام آباد پولیس سکیورٹی کا فول پروف انتظام کرے. چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز جشن بہاراں کے مختلف امور کی نگرانی کریں گے.

جواب دیں

Back to top button