وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے تیسرے روز ٹینٹ پیگنگ مقابلوں کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، صوبائی وزیر بلال یاسین نے فورٹریس اسٹیڈیم میں گھڑ سواری بھی کی، بعد ازاں ٹیم آف فور مقابلوں کی فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ،

ٹینٹ پیگنگ مقابلوں کے فائنل میں گجر کلب چھوکر کلاں کھاریاں گجرات فاتح ٹھہرا، شولین عریبین کلب لاہور دوسرے نمبر پر رہا،الحفیظ گجر کلب جہلم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ایسے مقابلوں کا انعقاد تسلسل سے کیا جائے گا، نئی نسل کو روایتی کھیلوں اور مشاغل سے روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے، 23 فروری تک لاہور رنگا رنگ تقریبات کے ماحول میں گرا رہے گا، اب پاکستانیوں کو پٹرول بمب، جلاؤ گھیراؤ نہیں کھیلوں کی تقریبات ہر جگہ نظر آرہی ہیں، نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو جیسے ایونٹس ملکی ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں۔






