ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے الصبح حرنین پورہ نئی مچھلی منڈی کا اچانک دورہ کیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی علی بابر رائے و دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے. اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئی مچھلی منڈی میں ٹف ٹائلز کا کام جاری ہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ نئی مچھلی منڈی میں تعمیراتی کام کی تکمیل جلدازجلد کی جائے. انہوں نے مچھلی منڈی کی خوبصورتی میں اضافہ کے لئے ایک ہی طرز پر دکانوں کے شیڈز کی تعمیرات کی ہدایات کیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ مچھلی منڈی میں خریدو فروخت پر آنے والوں کے لیے پارکنگ سہولیات و سمیت داخلی اور خارجی پوائنٹس الگ الگ بنائے جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ نئی مچھلی منڈی کے قریب مستقل چوکی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ نئی مچھلی منڈی میں مچھلی فروشوں کو تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور مچھلی منڈی میں بجلی و سیوریج کو بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز نئی مچھلی منڈی میں صفائی انتظامات کو بہتر بنائیں اور صفائی انتظامات میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے. ڈی سی لاہور نے نئی مچھلی منڈی میں بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی کاوشوں کو سراہا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مچھلی منڈی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی.
Read Next
2 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
5 دن ago






