ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بنیادی مرکز صحت ہڈیارہ کا اچانک دورہ کیا. سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر صدر سعدیہ ڈوگر و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور نے بنیادی مرکز صحت کی نئی تعمیراتی بلڈنگ کا جائزہ لیا.

ڈی سی لاہور نے تعمیراتی میٹیریل اعلیٰ کوالٹی کا استعمال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تعمیراتی کام تاخیر کا شکار نہ ہو، ڈی سی لاہور نے کہا کہ نئی بلڈنگ کی تعمیر جلدازجلد مکمل کرکے اسے فعل کیا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈاکٹر و سٹاف مریضوں کو طبی امداد دینے کے لئے بروقت موجود ہوں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ ہمدردانہ و مشفقانہ رویہ ہونا چاہیے اور بنیادی مرکز صحت میں صفائی و ستھرائی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ مریضوں کو صاف ماحول کی فراہمی کے لئے ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی انتہائی ضروری ہے. ڈی سی لاہور نے ہسپتال انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی






