*ایوان ِ اوقاف ترقیاتی منصوبہ میں بدعنوانی پر سخت ایکشن، ایکسیئن ہیڈکوارٹر رانا زوہیب،ہیڈ ڈرافٹسمین نعیم عباس معطل*

سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضابخاری کا ایوان ِ اوقاف ترقیاتی منصوبہ میں بے ضابطگی پر سخت ایکشن، تعمیراتی فرم کے کوائف، کام اور کوالٹی جعلی ثابت ہونے پر ایکسیئن ہیڈ کوارٹر رانا زوہیب اوربوگس سی ڈی آرز کی بروقت تصدیق حاصل نہ کرنے پر سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین مسٹر نعیم عباس معطل کردیے۔سیکرٹری اوقاف نے ابتدائی انکوائری کے لیے،ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ (دوئم)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور سیکشن آفیسر (جنرل) شامل،کمیٹی تین روز میں مفصل جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔سیکرٹری اوقاف نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن پر زیر و ٹالرینس ہے، تعمیراتی پراجیکٹس میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ میرٹ اور محکمانہ مفاد بنیادی ترجیح،فرائض سے غفلت برتنے اورمقررہ معیار پر پورا نہ اُترنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی سے دریغ نہیں ہوگا۔ شفافیت لانے کے لئے محکمہ کو بد عنوان اور نا اہل عناصر سے پاک کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دفتری افسرن/ اہلکاران کو محنت، دیانت اور اخلاص کے ساتھ اداروں میں فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنانا چاہیے۔واضح رہے کہ ایوان ِاوقاف بلڈنگ کے ترقیاتی منصوبہ میں ٹینڈرنگ پراسس کے ذمہ دار اور پراجیکٹ انچارج ایکسیئن ہیڈ کوارٹر رانا زوہیب کی ملی بھگت سے ماقے کے نام سے بوگس کمپنی کو کام الاٹ ہوا۔ چونتیس لاکھ روپے کی جعلی سی ڈی آر زو بینک ڈرافٹ جو کہ پنجاب بینک اورسلک بینک کے نام سے ملی بھگت سے تیار کروائے گئے، جن کو متعلقہ ایکسیئن ہیڈکوارٹر اور سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین نے تصدیق کے بغیر قبول کیا۔

جواب دیں

Back to top button