*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا عطا بخش روڈ نزد کماہاں لدھر روڈ اور سلمان پارک کا دورہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے عطا بخش روڈ نزد کماہاں لدھر روڈ اور سلمان پارک کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے عطا بخش روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیروز پور روڈ ہڈیاراں ڈرین تا اعظم چوک تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں۔عطاء بخش روڈ پر واٹر باوں ڈ ڈال دی گئی، آئندہ ہفتے اسفالٹ ڈالی جائے گی۔عطاء بخش روڈ کے اطراف تجاوزات کے خاتمے سے سڑک کشادہ ہوئی ہے۔ سڑک کی ایک طرف پیور، سٹریٹ لائٹس، دوسری طرف فٹ پاتھ بنایا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ عطاء بخش روڈ پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ سڑک کے ایک طرف فٹ پاتھ اور دوسری طرف بلڈنگ لائن کو مینٹین کیا جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کام کے معیار کو یقینی بنانے اور رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے سلمان پارک نشتر ٹاؤن جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔ سلمان پارک میں گلیوں میں ٹف ٹائلز اور پیور لگائے جا رہے ہیں۔گلیوں میں مین ہولز کور بہتر جبکہ کیبل، انٹرنیٹ تاریں انڈرگراونڈ کی جا رہی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button