پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پرتقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اوقاف آرگنائزیشن عامر علی چشتی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر ڈوپلپمنٹ بورڈ آف ریونیو پنجاب محمد شاکر کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اوقاف آرگنائزیشن تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ڈوپلپمنٹ اینڈ فنانس ساہیوال ڈاکٹر صفدر حسین کو ایڈیشنل کمشنر کونسولیڈیشن گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے۔
شفیق احمد ڈوگر کو ڈائریکٹر ڈوپلپمنٹ اینڈ فنانس ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈوپلپمنٹ محمد انجم نوید کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مصور احمد خان کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈوپلپمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن شاہد محبوب کو ڈائریکٹر لاہور رنگ روڈ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر اسٹیٹ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن شبیر حسین چیمہ کو ایڈیشنل سیکرٹری پی سی بی ایل تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر کونسولیڈیشن بہاولپور منور حسین کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہیلتھ جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس راولپنڈی ڈوپلپمنٹ اتھارٹی محمد جنید تاج کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سیالکوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔احسان اللہ کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم محمد حسن احسن کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ڈوپلپمنٹ اینڈ فنانس راولپنڈی ثانیہ صفی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ مرحبا نعمت کو 3 ماہ کی چھٹیوں کے باعث محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امتیاز محسن کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جھنگ تعینات کردیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکپتن ملک احمد فراز اعوان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈوپلپمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کیپٹن ریٹائرڈ زخرف فدا ملک کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکپتن تعینات کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کے احکامات پرڈائریکٹر سی اینڈ آئی کلیم یوسف سے ڈائریکٹر پرائیوٹ ہاؤسنگ سکیم کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ہاؤسنگ ایٹ عمر صہیب کو ڈائریکٹر پرائیوٹ ہاؤسنگ سکیم کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تقرری کے منتظر گریڈ 19 کے آشر عباس کی خدمات محکمہ ہاؤسنگ کے سپرد کر دی ہیں جن کو راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔






