وزیراعلٰی مریم نوازشریف کی ہدایت پر یوم پاکستان کی مناسبت سے مینار پاکستان میں ملک کا سب سے بڑالیزر لائٹ شو

وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر یوم پاکستان کی مناسبت سے مینارپاکستان میں ملک کے سب سے بڑے لیزر لائٹ شو میں پہلی مرتبہ منٹو پارک میں قرار داد پاکستان پیش کرنے والوں کو روشنیو ں سے جگمگاتا خراج تحسین پیش کیا گیا-رات گئے مینار پاکستان سبز اور سفید روشنیوں سے جگمگا اٹھا -دور سے دیکھنے پر مینارپاکستان کا ہر حصہ روشنیوں سے نمایاں نظر آئے گا-قرارداد پاکستان کی یاد گار مینار پاکستان قومی پرچم کا سماں پیش کرنے لگا –

لیز رلائٹ کی مددسے مینار پاکستان پر چاند ستارہ او رقومی پرچم کی شبیہ ابھر آئی -مینار پاکستان پر جگمگاتی سفید اور سبز روشنیوں نے سماں باندھ لیا- لیزر لائٹ کی مدد سے مینار پاکستان کے آرکیٹکچرل ڈیزائن کو نمایاں کیا گیا- مینار پاکستان کے ڈیزائن میں نمایاں فرشی ستارہ اور تعمیراتی ڈیزائن لیزر لائٹ کی روشنیوں میں جگمگانے لگے- مینار پاکستان کے ارد گرد گھومتی وائٹ اور گرین لیزر لائٹ نے دیکھنے والو ں کو مبہوت کر دیا -عوام کی بہت بڑی تعداد لیزر لائٹ شو دیکھنے کے لئے امڈ آئی- مینار پاکستان کے ارد گرد لیزر لائٹ سے ٹمٹماتے تاروں کا سہانا منظر ہر ایک کو اپنی طرف متوجہ کرنے لگا -وزیراعلی مریم نوازکی ہدایت پر شاہی قلعہ، میوزیم، پنجاب اسمبلی، جی پی او اور دیگر نجی و سرکاری قدیمی عمارتو ں پر قومی پرچم کی تھیم سبز لائٹیں روشن کی گئیں – وزیراعلی مریم نوازکو یوم پاکستان پر لیزر لائٹ شو پیش کرنے پر عوام نے شاندار خراج تحسین پیش کیا- شہریوں نے اپنے تا ثرات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مینار پاکستان پر جھلملاتی روشنیوں نے خواب کا سماں باندھ دیا-لاہور کے شہریوں نے بے حد خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ لگتا ہے مینار پاکستان کے افق پرسفید اور سبز جگمگاتے تاروں کی بارات امڈ آئی ہے-

جواب دیں

Back to top button