وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پوری پاکستانی قوم خصوصاً صوبے کے عوام کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے 85 سال قبل جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کا متفقہ فیصلہ کیا تھا اور اس مقصد کے حصول کیلئے باضابطہ قرارداد منظور کی گئی تھی جس کے سات سال بعد ہی وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ پاکستان کا قیام بلاشبہ برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد، انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے. ہم آج کے دن وطن عزیز کے قیام کیلئے اپنے اسلاف کی شبانہ روز جدوجہد اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری اپنے خصوصی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم مملکت خداداد کی بقا و سلامتی اور اس کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اپنے اسلاف کی جدوجہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم ایمانداری کے ساتھ اس امانت کی حفاظت کریں اور ان افکار و نظریات پر کاربند رہیں جو پاکستان کے حصول کی بنیاد ہیں۔ پاکستان کو ایک عظیم اور حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے قوم کے ہر فرد اور طبقے کو حسب استطاعت اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارے اسلاف نے باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعے پاکستان کا قیام ممکن بنایا اور اب ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ آج ہم سب کیلئے تجدید عہد کا دن ہے ۔ ہم سب نے آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم وطن عزیز کوانصاف اور قانون کی بالادستی پر مبنی ایک عظیم فلاحی ریاست بنانے کیلئے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں گے.
Read Next
3 دن ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا گلیات میں ترقیاتی منصوبوں، ماحولیاتی تحفظ اور سیاحتی سہولیات کی بہتری کا جائزہ
3 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی کاوشیں،86 ٹی ایم ایز کو تنخواہوں اور پنشن کیلئے1580 ملین کی گرانٹ جاری
4 دن ago
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت تعلیم میں اصلاحات کے سلسلے میں اعلٰی سطحی اجلاس
4 دن ago
ممبر ایڈوائزری کونسل برائے بلدیات، مواصلات و تعمیرات خیبرپختونخوا آصف رفیق پشاور میں صفائی کیلئے متحرک
7 دن ago
*گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پشاور ماسٹر ڈویلپمنٹ پلان سے متعلق اجلاس*
Related Articles
پنشن اور تنخواہوں کے مسئلہ کوحل کرنا ان اولین ترجیح ہوگی،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا خضر حیات
7 دن ago
ایچ آر سی پی کونسل کے انتخابات،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا،پاکستان ورکرز فیڈریشن نے محمد حنیف رامے کی حمایت کا اعلان کر دیا
7 دن ago
مشیر بلدیات آصف رفیق کو محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کی مجموعی کارکردگی اور 100 روزہ ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ
7 دن ago


